سر گودھا، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق

بدھ 14 دسمبر 2016 17:14

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نظر 10 میٹر رہنے کے باعث متعدد حادثات میں دو افراد جا ں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ اسلام پورہ پل کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کار کے دروازے کاٹ کر نکالا اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے‘ اسی طرح جھنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی نے پیدل جانیوالے امام بخش کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا‘ دوسرا حادثہ بھلوال روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار گاڑی نے سائیکل سوار محمد اسلم کو کچل دیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا دھند کے باعث حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ سڑکوں پر ہونیوالی پھسلن بتائی گئی ہے فاروقہ روڈ پر رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے اسی طرح خوشاب روڈ پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار ثاقب اور ریحان گرنے کے باعث زخمی ہوئے ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث پھسلن میں موٹر سائیکل سوار خصوصی احتیاط کریں جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات گاڑی چلاتے وقت پیلی لائٹوں کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے دھند کی وجہ سے موٹروے کئی گھنٹے تک بند رہی جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کو رواں رکھنے اور حادثات سے بچائو کیلئے پولیس متحرک رہی ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی تاخیر دیکھنے میں آئی ٹرینیں دھند کے باعث 4 سے 5 گھنٹے لیٹ اپنے مقررہ مقامات پر پہنچیں دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اچانک اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :