چترال، لواری ٹاپ سے برف ہٹاکر چار دن بعد کھول دیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:49

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) لواری ٹاپ جو شدید برفباری کے نتیجے میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند تھا ۔NHAکی کوششوں سے چار دن بعد ہیوی مشنریوں کے زریعے برف ہٹا کر بدھ کی صبح دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درجنوں مسافر گاڑیاں اور ٹرک جو لواری ٹاپ کھلنے کے انتظار میں لواری پاس کے قریب عشریت کے مقام پر جمع ہوئے تھے لواری ٹاپ کھلتے ہی لواری ٹاپ کے راستے گاڑیاں روانہ ہو گئے۔ دریں اثناء اچانک لواری ٹاپ کی بندش سے چترال بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔سبزی اور مرغی عام آدمی کی بس سے باہر ہو گئی ہے۔جلانے کی لکڑی کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔