بلوچستان کی22میں سی20ووٹرز نے فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی حمایت کردی

تاجررہنمافاروق خان اور انکے ساتھیوں کی یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،صدارتی امیدوار زبیر طفیل سے ملاقات

بدھ 14 دسمبر 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی میں صوبہ بلوچستان کی22ووٹرز میں سی20ووٹرز نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں30دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ اعلان بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے اہم ترین رہنمافاروق خان نے اپنی قیادت میں بلوچستان کے مضبوط ترین گروپ کے اراکین کے ہمراہ گزشتہ روز یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خالدتواب،یو بی جی کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل، اور دیگر امیدواروں سے ملاقات میں کیا-اس موقع پر سینئرنائب صدر کے امیدوارعامر عطاباجوہ،، سینیٹر عبدالحسیب خان، یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،نائب صدر حنیف گوہر، منظورالحق ملک،انجینئردارو خان، احمد چنائے ، ولی خان ،فیصل جمال دشتی، مریم چوہدری اور دیگر بھی موجود تھی- ملاقات میںفاروق خان نے کہا کہ بلوچستان میں مجموعی 11 چیمبر کے 22ووٹ ہیں اور ان میں سی20 ووٹ یو بی جی کے حق میں کاسٹ کئے جائیں گے اس طرح بلوچستان بھی یو بی جی کا قلعہ بن گیا ہے اور وہاں اپوزیشن گروپوں کو بدترین شکست کا سامنا رہے گا-اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن الیکشن میں ملک بھر سے ایسے امیدواروں کو نامزد کیا ہے جن کی بے مثال کارکردگی سب کے سامنے ہے اور ان میں بزنس کمیونٹی کی خدمت کابھرپور جذبہ موجود ہے اور وہ یو بی جی کے گزشتہ کامیاب امیداروں کی طرح اپنے ذاتی وسائل میںرہتے ہوئے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر کی90فیصد سے زائد بزنس کمیونٹی یو بی جی قیادت اورہمارے فیصلوں پر اعتماد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس بلوچستان کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی اور حکومت تک انکے مطالبات پہنچائے جائیں گے۔صدارتی امیدوار زبیرطفیل نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کا یو بی جی کی حمایت کا اعلان ہم سب کیلئے اعزاز کا باعث ہے،یو بی جی نے ملک بھر میں بڑے چیمبرز کی طرح چھوٹے چیمبرز کو بھی مواقع فراہم کئے ہیں جبکہ ماضی میں چھوٹے چیمبرز کو نظر انداز کیاجاتا تھا۔

گلزار فیروز نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے قافلے میں لوگوں کی شرکت بڑھتی جارہی ہے جس سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں اور اب انکے پاس محض چند ووٹ ہیں جو مخالف گروپ کی بدحواسیاں دیکھ کر انہیں چھوڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں،30دسمبرکوفیڈریشن میں اپوزیشن اراکین پر مشتمل مفاد پرستوں کو شکست کا بدترین جھٹکا لگے گا۔انجینئرداروخان نے کہا کہ بلوچستان یوبی جی کا مضبوط گڑھ ہے اور وہاں اپوزیشن کو ووٹ نہیں ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :