نوجوان ہمارے تابناک مستقبل کا سرمایہ ہیں ‘ضرور ی ہے کہ نوجوان نسل کو شاندار ماضی سے جوڑنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں ‘مسئلہ کشمیر پر مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے طلبہ اور نوجوانوں میں بریان وانی کی شہادت کے بعد نئی روح بیدار ہوتی ‘اب یہ قائدین کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں ‘بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیری قوم کو ان کا حق خودارادیت دے

امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا بھمبر میں نوجوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے تابناک مستقبل کا سرمایہ ہیں اس لیے ضرور ی ہے کہ نوجوان نسل کو شاندار ماضی سے جوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں مسئلہ کشمیر پر مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے طلبہ اور نوجوانوں میں بریان وانی کی شہادت کے بعد نئی روح بیدار ہوتی اب یہ قائدین کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں اور بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیری قوم کو ان کا حق خودارادیت دے ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں نوجوانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی بھی ایسی تحریک نہیں جس میں نوجوان ہر اول دستہ نہ ہو ں، آ ج جبکہ مغرب نے ہمارے نوجوان کو اخلاق و کردار کو بگاڑنے کے لیے ٹارگٹ کررکھا ہے اور انہیں بے راہ رہروی پر ڈالنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے ہماری حکومتوں کی زمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو امت کا ورثہ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ، عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے تما م تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا لاکھوں کشمیر ی شہادت کے رتبے پر فائز ہوچکے ہیں مگر آنے والا ہر دن مایوسی کی بجائے امید کی کرن لے کر طلوع ہوتا ہے ایسے میں ضرورت ہے کہ حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد بھارت کے ظلم وستم و غاصبانہ قبضے کو بے نقاب کرنے کے لیے ٹھوس فیصلے کرے تاکہ دشمن تحریک آزادی میں نقب نہ لگا سکے اس موقع پر جماعت اسلامی بھمبر کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔