متاثرین کے مسائل حل کرنے اور مطالبات تسلیم کئے بغیر کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کی تعمیر نہیں ہونے دینگے، ہم سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں ‘ لاکھوں کی زندگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ‘ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان سے توانائی کا بحران ختم ہوا اس کیلئے ہر سطح تک تعاون کیلئے تیار ہیں

ڈاکٹر مشتاق کاسراں کی مقامی آبادی اور معززین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) متاثرین کے مسائل حل کرنے اور مطالبات تسلیم کئے بغیر کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کی تعمیر نہیں ہونے دینگے، ہم سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں مگر لاکھوں کی زندگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان سے توانائی کا بحران ختم ہوا اس کیلئے ہر سطح تک تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن ایک بین الاقوامی تجارتی منصوبے کے ایس او پی کے مطابق متاثرین کے مسائل کو دیکھنا جانا ناگزیر ہے اگر کسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تو ہم کفن پہن کر نکلیں گے اور اپنی جانیں قربان کر دینگے، ان خیالات کااظہار ڈاکٹر مشتاق نے سراں کی مقامی آبادی اور معززین کے ساتھ گذشتہ روز سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر مشتاق نے سراں کی کمیونٹی کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا جائے جعلی کارروائیوں کے ذریعے این او سی لینے میں جلد ی نہ کی جائے 31نکاتی مطالبے میں انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے امور کو عالمی معیار کے مطابق طے کیا جائے موجودہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے زمینوں کے معاوضے بڑھائے جائیں متاثرین کی آبادکاری کیلئے اسی حلقے کے اندر سیٹلائیٹ ٹائونز بنائے جائیں شاملات کو لیز پر دینے کانوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے تمام اقسام کی زمینوں کو اے کیٹگری کا درجہ دے کر معاوضے دئیے جائیں پراجیکٹس کے ٹیکنیکل ڈیزائن اور دیگر سٹریکچر کی تنصیب کے حوالہ سے مقامی آبادی سے مذاکرات کئیے جائیں، متبادل آبادکاری کا منصوبہ بھی کوکل کمیونٹی سے ڈسکس کیا جائے کرش پلانٹ متبادل روڈ، ٹنل سے نکلنے والے ملبے کیلئے جو جگہیں مختص کی جائیں اس میں بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے، واٹر ٹیبل کے متاثر ہونے کے جواثرات مرتب ہوں گے اس کا ا زالہ کیا جائے، ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ کمشنر مظفرآباد معاملات کو سنجیدگی سے لیں موجودہ ڈی سی ہٹیاں کے اقدامات کی وجہ سے متاثرین اور انتظامیہ کے درمیان خلیج پیدا ہو چکی ہے ذمہ دار اور عوام دوست انتظامی آفیسران کی تعیناتی کی جائے کسی بھی قسم کا ایسا اعلان کہ ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے تو قبول نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اگر سراں کے مقام پر کوئی خرابی ہوئی تو اسکی زمہ دار حکومت ہو گی۔ چیف سیکرٹری سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمشنر مظفرآباد لوگوں کے مسائل سنیںکمیٹی سے بات کریں اس کیلئے حکومت انتظار نہ کرے سراں وزیراعظم کا آبائی حلقہ ہے یہاں اگر کوئی معاملہ ہو گیا تو اسکے اثرات وزیراعظم پر پڑھیں گے انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ،پترینڈ، گلیور، اور دیگر اہم پراجیکٹس کے تجربات کے بعد ہم دعدوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر پراجیکٹس میں لوگوں کو تقسیم کر کے مفاد حاصل کر کے بیورو کریسی اور سیاستدانوں کو خریدنے کی مبینہ اطلاعات میں لیکن یہ ذہن میں رکھاجائے کہ ہم نہ تقسیم ہوں گے اور نہ متاثرین کے نام پر کسی کو ایک روپیہ کھانے دینگے

متعلقہ عنوان :