حکومت آزادکشمیر کے ڈاکٹروں کے مطالبات پورے کرنے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے‘ بصورت دیگر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر مظفرآباد کے تمام ہسپتالوں اورطبی مراکز میں مرکزی تنظیم کی دی گئی احتجاجی شیڈول پر عملدآمد کرکے کام چھوڑ ہڑتال کاآغاز کیا جائیگا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر ڈاکٹر زیادافضل کیانی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر ڈاکٹر زیادافضل کیانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کے ڈاکٹروں کے مطالبات پورے کرنے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے ،بصورت دیگر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ضلع مظفرآباد کے تمام ہسپتالوں اورطبی مراکز میں مرکزی تنظیم کی جانب سے دی گئی احتجاجی شیڈول پر عملدآمد کرتے ہوئے کام چھوڑ ہڑتال کاآغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزیاد افضل کیانی نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ ڈاکٹر جو اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بھی اپنے جائز مطالبات حکومت سے منوانے کیلئے ہڑتالوں کا سہارا لینا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی افسوس ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے عام مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے مگر ہم نے یہ اقدام متعلقہ اداروں کی بے حسی اورعدم تعاون کے باعث اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری طورپر غور کرتے ہوئے ہمارے مطالبات کو حل کرکے ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرے ۔

متعلقہ عنوان :