بھارتی فورسز نے گزشتہ پانچ ماہ میں عوام پر طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا، محبوبہ مفتی کا پہلی بار اعتراف

بدھ 14 دسمبر 2016 16:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران عوام پر طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا۔ بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں واقع کمانڈوز ٹریننگ سنٹر لیتھ پورہ پلوامہ میں کمانڈوز کی ایک پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ فورسز جنگجوئوں اور ان کے خاندان میں فرق کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے انحراف نہیں کریں گی کہ گزشتہ مہینوں کے دوران یہاں کے عوام پر بہت زیادہ طاقت آزمائی گئی۔ لیکن اب توقع ہے کہ پولیس اپنے رویہ میں تبدیلی لائے گی اور امن کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں ایک بار امن قائم ہو جائے تو وہ کالے قوانین افسپا اور سیفٹی ایکٹ کے خلاف آواز بند کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سیفٹی ایکٹ کو بزرگوں اور نوجوانوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے مجرموں اور سمگلرز کے خلاف استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :