دہشت گردی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹیلی مواصلات کا کردار بہت اہم ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کو 40 سالہ خدمات پر مبارک باد پیش کی اور اس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او نے گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گلگت میںایس سی او کے نئے لوگوکی پردہ کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹیلی مواصلات کا کردار بہت اہم ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اپنے منصوبوں پر عمل درآمدکرے گا۔

پاک چائنا آپٹیکل فائبر منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو متبادل انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل اور کامیابی کے لئے تیز ترین انٹر نیٹ سروس کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایس سی او نے مشہور کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر کے اچھا کام کیا، کیوں کہ وہ پوری دنیا میں گلگت بلتستان کی پہچان اور پہاڑوں کی بیٹی ہے۔

اس تقریب میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان ثاقب محمود ملک،مشہور کوہ پیما وبرانڈ ایمبیسڈر ایس سی او ثمینہ بیگ،ڈی جی ایس سی او عامر عظیم باجوہ ،سیکٹر کمانڈ ایس سی اور عمران بھٹی،ہوم سکریٹری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ ،ایس سی او سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیداران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :