خیبر پختونخوا مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کا قیام

تائیکوانڈ و کے الیاس آفریدی کو متفقہ طور پر صدر او ر تحسین اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا مارشل آرٹس کاقیام عمل میںلایا گیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی کو صدر اور کے پی جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نور‘ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار آفریدی‘ ووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم صافی‘ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال‘ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ فیصل‘ موئی تھائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فضل حسین اور کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری زر محمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شاہ فیصل‘ نائب صدر سید کمال‘ نائب صدر نجم صافی‘ نائب صدر خاتون پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناصر‘ جائنٹ سیکرٹری محمد وقار آفریدی‘ جائنٹ سیکرٹری خالد نور‘ جائنٹ سیکرٹری خاتون نجمہ ‘ فنانس سیکرٹری باز محمد اور پی آر او عاصم شیراز منتخب ہوئے جب کہ ایگزیکٹو باڈی میں مرتضیٰ حسن بنگش‘ محمد راجہ‘ کامران علی‘ فضل حسین‘ عامر خان‘ رفاق خان‘ نعمان آفریدی‘زر محمد‘ فریدہ خانم اور شمائلہ عثمان شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نو منتخب صدر الیاس آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے قیام میں ان ایسوسی ایشنوں نے شرکت کی ہے جو خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ‘ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے اپنے فیڈریشنز سے الحاق شدہ ہیںانہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی ایسوسی ایشن کے قیام کی شدید الفاظ میںمذمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کی جائیں گی انہوںنے کہا کہ تمام مارشل آرٹس ایسوسی ایشنز اپنے اپنے فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ ہیں اوران کے فیڈریشنز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں مارشل آرٹس گیمز منعقد کی جائیں گی اور اس سلسلے میںوہ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل سے گذارش کریں گے مارشل آرٹس گیمزکے افتتاح کے موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کریں۔