نصیر آباد ،چھتر سے لیویز نے دس کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر سے لیویز نے دس کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد نے پانی کے ایک کنوئین کے قریب تحریب کاری کی نیت سے دس کلو وزنی بم نصب کر رکھا تھا۔اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جس کے بعد لیویز کی بم ڈسپوزل یونٹ نے بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔