بلوچستان ،ایف آئی اے نے مطلوب اشتہاری ملزمان کیخلاف مہم کا آغاز کردیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) بلوچستان میں ایف آئی اے نے مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اوستہ محمد میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارکر 8 سالوں سے مطلوب یوٹیلٹی اسٹور کے سابق انچارج کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل رضوان اسلم نے بتایا اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر یوٹیلٹی اسٹور اوستہ محمد کے سابق انچارج اشتہاری ملزم مدد علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم پر یوٹیلٹی اسٹورز میں لاکھوں روپے خورد برد کے الزام میں 2009ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کیس درج ہونے کے بعد سے مفرور تھا۔عدالت اسے اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :