پنجگور ،بجلی کے ٹرانسفارمر زشہریوں کیلئے درد سر بن گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پنجگور میں بجلی کے ٹرانسفارمر زشہریوں کے لیے درد سر بن گئے کلگ عبدالقادر بازار کا ٹرانسفارمر ایک مہینہ میں دوبار جلنے سے مکین مشکلات کا شکار ہوگئے حلقہ کے ایم پی اے کی طرف سے کیئے گئے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور میںبجلی ٹرانسفارمرز شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے کلگ قادر آباد سمیت متعدد علاقوں میں درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمر جل کر خراب ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے اور لوگ پانی کے حصول میں پریشانی کا شکار ہیں یونین کونسل کلگ کے سماجی کارکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما لالہ عبدالمطلب بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلگ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر لوگوں کے لیے درد سر بن گئے ہیں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت پر لوگ ہر بار ہزاروں کے اخراجات کرتے ہیں ایک دو دن بعد پھر مرمت کردہ ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور غریب علاقے کے لوگ ٹرانسفارمرز کی مرمت کے پھیچے کنگال ہوچکے ہیں اور علاقے سے منتخب ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ بھی کلگ اور مضافاتی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے بلکہ ان کی تمام تر توجہ اپنے گھر اور چند خوش آمدی لوگوں پر ہے اور تمام ایم پی اے فنڈز منظور نظر لوگوں میں تقسیم ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلگ میں ٹرانسفارمرز کی فراہمی کے لیے موصوف نے ہر بجٹ میں وعدہ کیا مگر جب عمل کا وقت آیا تو موصوف آنجان بن گئے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے اپنے وعدوں کی پاسداری کرکے کلگ میں بجلی کا مسلہ حل کرائیں بصورت دیگر اہلیاں کلگ اس کے گھر کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :