ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ، تسلسل جاری رہے گا،کرنل عبد الرب

بختیار آباد لہڑی اور گردونواح علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) لیفٹیننٹ کرنل ونگ کمانڈر131ونگ لہڑی کرنل عبد الرب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اب یہ تسلسل جاری رہے گا بختیار آباد لہڑی اور گردونواح علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں عوام کاسکون غارت کرنے والے دہشتگروں اور مٹھی بھر سماج دشمن عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ کھبی بھی نہیںہوسکتے عوام ان ملک دشمن عناصر کی سر کوبی کے لیے ایف سی کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ علاقے میں عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیئے تخریب کاروں کا قلع قمع کریں انہوں نے کہا کہ بختیار آباد اور لہڑی کی عوام امن و امان کی بحالی سے آج سکھ کا سانس لے رہی ہے کیونکہ ہماری اولین ترجیح عوام کو امن و اما ن اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ ریل کی پٹریوں کو اڑانا اور بے گناہ معصوم عوام اور بچوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے انسان نما درندے ہیں خدا کے قہر سے کھبی نہیں بچ سکتے عوام مشکوک سرگرمیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مل کر ان وحشی درندوں کو گرفتارکر کے انصاف کے کہڑے میں لایا جا ئے انہوں نے کہا کہ علاقے کو امن کا گہواراہ بنا کر چھوڑیںگے ۔

متعلقہ عنوان :