ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر میں تعیناتیوں کے لئے ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں تعیناتیوں کے لئے اسسٹنٹ (بی ایس 14)‘سٹینو ٹائپٹسٹ(بی ایس 14) ‘ڈیٹا انٹری آپریٹر (بی ایس 12) ‘یو ڈی سی (بی ایس 9)‘ایل ڈی سی (بی ایس 7) کی اسامیوں پر مجموعی طور پر 155امیدواروں کو ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو مصدقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔