سی ایس ایس امتحانات 2017کے شیڈول کا اعلان ، آغاز16فروری سے ہوگا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحانات 2017کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ‘16فروری سے امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق سی ایس ایس امتحانات 2017کا باقاعدہ آغاز 16فروری 2017سے ہوگا ۔16فروری تا 18فروری تک مضمون نویسی ‘انگلشن پریسی ‘ جنرل نالج (حالات حاضرہ) ‘ جنرل نالج (پاکستان کے امور) ‘اسلامک سٹڈیز پر مشتمل لازمی مضامین ‘20تا 25فروری کواکائونٹس اینڈ آڈیٹنگ ‘ اکنامکس ‘ کمپیوٹر سائنس ‘ پولیٹیکل سائنس ‘ انٹر نیشنل ریلیشنز ‘جنرنلزم ‘ سوشیالوجی ‘ انتھروپولوجی ‘ پنجابی ‘ سندھی‘ پشتو ‘ فارسی ‘عربی ‘اسلامک ہسٹری ‘یورپین ہسٹری ‘ یو ایس اے ہسٹری ‘لاء ‘ انٹرنیشنل لاء ‘ مسلم لاء جیورسپروڈنس ‘ کریمینالوجی ‘جینڈر سٹڈیز ‘ انوائرمنٹل سائنسز ‘ باٹنی ‘ زوالوجی ‘ انگلش لٹریچر ‘ بزنس ایڈمنسٹریشن ‘پبلک ایڈمنسٹریشن ‘ ٹائون پلاننگ اینڈ اربن منیجمنٹ ‘ شماریات ‘فزکس ‘کمیسٹری ‘ اپلائڈ میتھ ‘ جیولوجی پر مشتمل اختیاری مضامین کے امتحانات ہوںگے ۔

(جاری ہے)

سی اسی ایس کے پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا ۔ پہلا گروپ صبح 9 بجے سے دوپہر 12بجے ‘دوسراگروپ دوپہر دو بجے تا 5بجے شام ‘تیسرا گروپ دوپہر تین بجے تا شام 6 بجے تک امتحان دے گا ۔