استور،مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، برکت جمیل

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا ہے کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہے ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوتے ہی گلگت بلتستان کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور آئندہ 5 سالوں میں گلگت بلتستان ترقی و پذیر علاقوں میں شامل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل ہوں گے ،ہر علاقے میں اجتماعی اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر ہی منصوبے تعمیر کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا ظہار کیا کہ عوام کے مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔