استور، سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اقبال حسن

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اقبال حسن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و گلگت بلتستان سمیت جنوبی ایشیاء کی تاریخ بدل دے گا ،سی پیک علاقے کے لئے ترقی و خوشحالی کا پیغام ہے اور سی پیک ہی کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اہمیت اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے ،بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سی پیک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے کرپشن کا خاتمہ گلگت بلتستان حکومت کا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :