ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 95 رنز درکار

بدھ 14 دسمبر 2016 16:36

ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 95 رنز درکار

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 95 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں آسٹریلوی بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 13378 رنز بنا رکھے ہیں۔

وارنر نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے بہترین ٹیسٹ بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 57 میچز میں 4905 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 16 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جمعرات کو پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔