آئی سی سی کا پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بیٹس، ٹیلر بھی شامل، کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:36

آئی سی سی کا پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بیٹس، ٹیلر بھی ..

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی بار ویمنز ٹیم آف دی ایئر 2016ء کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈین ٹیموں کی کپتان سوزی بیٹس اور سٹیفنی ٹیلر نمایاں کارکردگی کی بدولت جگہ بنانے میں کامیاب رہیں البتہ پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ستمبر 2015ء سے ستمبر 2016ء کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو ویمنز ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے جن میں سوزی بیٹس، سٹیفنی ٹیلر، ریچل پرائسٹ، مندھانا، میگ لیننگ، علیزے پری، ہیتھرنائٹ، دیندرا ڈوٹن، سیونی لس، آنیاشربسول، کاسپیرک اور کم گارتھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :