پاکستان ریلوے کا مسیحی برادری سے یگانگت کے اظہار کیلئے سپیشل ہیومن رائٹس ٹرین چلانے کا فیصلہ

ٹرین 22دسمبر 2016کو مارگلہ/اسلام آباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گی، نصیر احمد

بدھ 14 دسمبر 2016 16:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ریلوے کے ڈویثرنل کمرشل آفیسر نصیر احمد خان نے کہا ہے کہپاکستان ریلوے نے مسیحی برادری سے یگانگت کے اظہار کیلئے سپیشل ہیومن رائٹس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ٹرین 22دسمبر 2016کو مارگلہ/اسلام آباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گی۔ ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت کامران مائیکل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین مارگلہ/اسلام آباد اسٹیشن سے پشاور جائے گی اور دوسرے دن 23دسمبر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ 24دسمبر کو یہ ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہو گی اس ٹرین میں 3گیلریز اور 2فلوٹس ہوں گے جو کہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور اور پاکستان سے محبت کو اجاگر کریں گے انہوں نے تمام اہل وطن خصوصاً مسیحی برادری سے اپیل کی کہ مارگلہ اور راولپنڈی اسٹیشن پر آ کر یگانگت اور ہم آہنگی کے اظہا ر کا مظاہرہ کریں