میرپور‘نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ملازمین کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:31

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ملازمین کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری نیوسٹی کے ملازمین کی ہڑتال میں صدر پی ٹی آئی سٹی میرپور چوہدری محمد منشاء ، راجہ شہزاد صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اور چوہدری حنیف رہنماء پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے شرکت کی ۔ راجہ شہزاد نے ہڑتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہڑتال کا اٹھواں دن ہے اور مجھے افسوس ہوتا ہے کہ کوئی بھی انتظامیہ کا فرد واحد نہیں آیا اور راجہ شہزاد نے اعلان کیا کہ کل بروز جمعرات کو صبح دس بجے ہڑتال میں شریک ملازمین ریلی کی صورت میں کوٹلی روڈ سے ہوتے ہوئے واپس ہسپتال میں اختتام ہو گی ۔

راجہ شہزاد نے مزید خطاب کرت ہوئے کہا کہ اگر گورنمنٹ آف آزادکشمیر نے بروقت ملازمین کے مطالبات حل نہ کیے تو احتجاج شدت پکڑ لے گا اور آئندہ سے احتجاج ہسپتال سے نکل کر چوک شہیداں میںہوگا ور اسکی ذمہ داری گورنمنٹ ہوگی ۔

(جاری ہے)

احتجاج سے رہنماء پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری منشاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے لوگوں کے ساتھ سازش کی جارہی ہے ۔

مزید کہا کہ میرپور کے وزیر نے ایک بار بھی اپنی عوام کی خبر نہیں لی اور اپنے مظفرآباد میں بیٹھیہوئے آقا کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم حکومت آزادکشمیر کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں کہ اگر اس ہفتے کے دوران ملازمین کے مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم بھی ملازمینکے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اور ملازمین کا بھرپور ساتھ دیں گے اور بھرپور احتجاج کرینگے اگر احتجاج نے شدت اختیار کی تو اسکی ذمہ دار حکومت وقت پر ہو گی ۔ چوہدری منشاء نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اگر کسی بھی مسئلہ کے حل میںہماری ضرورت ہو ئی تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔