سردار محمد شفقت حیات کی زیر صدارت آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ کا ایک ہنگامی اجلاس

بدھ 14 دسمبر 2016 16:31

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سردار محمد شفقت حیات پائلٹ ہائی سکول منعقد ہوا ۔جس میں منتخب عہدیداران کے علاوہ اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار شفقت حیات نے کہاکہ22نومبر کو جاری ہونے والے رولز پر پورے آزادکشمیر کے اساتذہ کے تحفظات ہیں ۔

اسی سلسلہ میں قائد اساتذہ اور مرکز ی رہنما ٹیچرز آرگنائزیشن سردار عارف شاہین نے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخارگیلانی ، سیکرٹر ی تعلیم سکولز سے تفصیلی ملاقاتیں کی اور رولز میں پائی جانے والی خامیوں کا تفصیلی ذکر کیا ۔بالخصوص پرائمری سے جونیئر ترقیابی کیلئے تحت سنیارٹی کو ٹہ 25فیصد اور برائے راست کوٹہ 75فیصدکرنا انتہائی زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سنیئر صدر معلم اور ماہر مضامین ترقیابی کے کوٹہ جات بھی برائے راست زیادہ رکھنے پر شدید احتجاج کیاگیا ساتھ ہی تعلیمی قابلیت کی شرط کو فوری نافذ کرنا بھی انصاف نہیں ہے ۔اس کیلئے دو سال کی کم از کم چھوٹ دی جائے اور محکمانہ سنیارٹی پر موجود اساتذہ کرام کو پرانی قابلیت کے تحت ترقیابیاں دی جائیں سردار عارف شاہین کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری تعلیم سکولز مظفرآباد نے راجہ روشن جوہر مردانہ ناظم اعلی تعلیمات کو فون پر ہدایات دیں کہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما سے بیٹھ کر ان کی تجاویز کی روشنی میں رولز کی ترمیمی کاروائی کیلئے تحریک فرمائی جائے ۔

سردار عارف شاہین کی قیادت میں ٹیچرز آرگنائزیشن کے وفد نے ناظم اعلی تعلیمات سکولز مردانہ سے ان کے دفتر میں تفصیلی میٹنگ کی جس کے بعد ناظم اعلی تعلیمات سکولز مردانہ نے رولز 2016میں قائد اساتذہ کی طرف سے دی گئی تحریر تجاویز اور ترامیم کو قبول کرتے ہوئے ترمیمی سمری تیا کر کے سیکرٹری کو ارسال کر دی سردار شفققت حیات نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم سکولز، سیکرٹری تعلیم سکولز، اور ناطلم اعلی تعلیمات کے شکر گزار ہیں کہ انہوںنے سردار عارف شاہین مرکزی رہنمارٹیچرز ٓٓآرگنائزیشن کی طرف سے دی گئی تجاویز کو پذیرائی بخشی اور ہم توقع کرے ہیں کہ اساتذہ کرام اور محکمہ کے مفاد میں دی گئی تجاوز کو رولز مین ترمیم کے ساتھ شامل کیاجائے گا سردار عارف شاہین مرکز ی رہنما ٹیچرز آرگنائزیشن کے ساتھ وفد میں ضلعی صدر ٹیچرز آرگنائزیشن راولاکوٹ سردار شفقت حیات ضلعی صدر کوٹلی حافظ کاظم، ضلعی صد ر سدہنوتی سردار عابد حسین، مرکزی رہنما ٹیچرز آرگنائزیشن محبوب احمد اعوان ، سردار فردوس ، مظہر منہاس، راجہ مجیب ، بابر مغل اور دیگر قائدین بھی شامل تھے ۔

اجلاس سے سردار شفقت حیات ضلعی صدر کے علاوہ سردار مجید سردار ، سردار اعجاز حسین ضلعی نائب صدر ضلع پونچھ، نور حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔