تنظیم فاریسٹر ،فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات کے لئے راجہ ناصرمسعود کی سربراہی میں 20 رکنی کمیٹی قائم

کمیٹی 7 فروری 2017 ء کو مرکزی انتخابات کا اعلان کرے گی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) تنظیم فاریسٹر ،فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات کے لئے راجہ ناصرمسعود کی سربراہی میں 20 رکنی کمیٹی قائم،کمیٹی 7 فروری 2017 ء کو مرکزی انتخابات کا اعلان کرے گی ،ناصر مسعود کی سربراہی میں قائم 20 رکنی کمیٹی کا ان کی شخصیت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے مرکزی انتخابات کے حوالہ سے ایک اجلاس راجہ ناصر محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میںانتخابات کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے 10 اضلاع میں 20 رکنی کمیٹی اپنا منشور اور تیاریوں بارے ملازمین سے ملاقاتیں کریں گے ،اجلاس میں وحید اعوان ، ایاز اعوان ،راجہ طاہر اسحاق ، راجہ شمیم خان، محمد امتیاز اعوان، جاوید انور اعوان ، فیاض مغل، راجہ معروف اکرم آف کوٹلی، سردار اختر آف نکیاں ،شوکت راٹھور کھوئی رٹہ، چوہدری نور حسین عباسپور، راجہ سعید خان ریشیاں، سردار رفاقت ،راجہ رضوان بشارت چکار سے شریک ہوئے ، اجلاس میں راجہ ناصر مسعود پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ راجہ ناصر مسعود نے پہلے بھی تنظیم اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات محنت کی ہے اس لئے ہم نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ راجہ ناصر مسعود ہی تنظیم فاریسٹر ، فاریسٹ گارڈ کے سربرائی کی اہلیت رکھتے ہیں اور ملازمین کے حقوق کی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے لئے ان کے سوا کوئی دوسرا نہیں ۔