پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا ‘مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے ‘مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب کا بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:29

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب نے کہا کہ پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔شیخ آفتاب نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی۔ن لیگ کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا ریاست میں حقیقی طور پر انصاف اور قانون قائم کرنا چاہتے ہیں انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں

متعلقہ عنوان :