واپڈا کے نیلم جہلم سے 500کے وی ڈبل لائن کی تنصیب کیلئے شروع منصوبے کی جلد تکمیل ہمارا اہم ہدف ہے،ظفر محمود خان کمشنر پونچھ ڈویژن

بدھ 14 دسمبر 2016 16:23

پونچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) کمشنر پونچھ ڈویژن ظفر محمود خان نے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے نیلم جہلم سے 500کے وی ڈبل لائن کی تنصیب کیلئے شروع کیے گئے منصوبے کی جلد تکمیل ہمارا اہم ہدف ہے ۔ ضلع پونچھ ، باغ ، سدہنوتی کے ڈپٹی کمشنرز اور سب ڈوثیرنل مجسٹریٹ واپڈا حکام اور ٹیکنیکل سٹاف سے بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ اہم کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے ۔

حکومت آزادکشمیر لوگو ںکو بجلی کی سہولت فراہم کر نے کیلئے اس جاریہ منصوبہ کو جلد مکمل دیکھنا چاہتی ہے ۔ اس اہم منصوبے کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں واپڈا حکام ، ضلعی و انتظامی آفیسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پی ایچ وی واپڈا محمد عارف خان، ڈپٹی کمشنر پونچھ چوہدری محمد الطاف، ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار ، ڈپٹی کمشنر سدہنوتی راجہ طاہر ممتاز، انچار ایس پی پونچھ ملک شاہد ، ڈی ایس پی باغ مرزا شوکت، ایس ایس سدہنوتی راجہ عبدالقدوس کے علاوہ اسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ منیر قریشی ، ایس ڈی ایم تھوراڑ اذکار حسین ، ایس ڈی ایم منگ سردار اخلاق اور واپڈا کے ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر پونچھ نے واضح کیا کہ کنسٹریکشن لائن کی تعمیر اور پولوں کی تنصیب میں کوئی بھی رکاوٹ ہو تو باہمی گفت و شنید سے حل کریں اور لوگو ںکی جائز شکایات کا ازالہ کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں ۔انہو ں نے کہاکہ عدالتو ں میں زیر سماعت کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے موثر پیروی کی جائے تاکہ موقع پر حکم امتناعی کی وجہ سے تاخیر نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ جہان کہیں کوئی رکاوٹ یکسو نہیں ہوتی تو مجھے مطلع کیاجائے ۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ز نے اس وقت تک ہونے والی پراگریسس سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔جبکہ پی ڈی ایچ وی واپڈ ا محمد عارف خان نے تفصیلی بریفنگ دی اور کمشنر پونچھ ڈوثیرن اور ڈپٹی کمشنر ز کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :