انسداد پولیو مہم،15 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حا صل کر لیاگیا ، فیاض جتوئی

عالمی پارٹنرزاداروں کا اظہار اطمینان،کار کردگی کاموجو دہ معیار بر قرار رکھا جائے کمشنر کراچی عالمی ادارہ صحت کی غیر جانبدار انہ رپورٹ میں انسداد پولیو کی گزشتہ مہم میں کامیابی کی شرح 96فیصد قرار ، کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بریفنگ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت کراچی کی 99 یونین کونسلوں میں ہونے والی گذشتہ انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس نے مہم کی کار کردگی کو متفقہ طور پر سراہا ۔ مہم میں 15 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا تھا جو مر بو ط کوششوں سے حا صل کر لیا گیا،اجلاس نے مہم کو کامیاب قرار دیا ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر فیاض جتوئی او رعالمی پارٹنرز کے نمائندوں نے انسداد پولیو مہم کی کار کردگی پر ٹائون ہیلتھ افسران، پولیو ٹیموں اور پولیس رینجرز سمیت متعلقہ تمام افسران اور رضاکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور اسے ٹیم ورک کی بہترین مثال قرار دیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ حالیہ مہم میںخا ص طور پر حساس یونین کونسلوں کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کونسلوں میں اچھے نتائج انتہائی حو صلہ افزا بات ہے انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی اچھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مربوط کوششوں سے بہتر نتائج حا صل کئے جاسکتے ہیں امید ہے کہ تمام متعلقین پولیو کے خاتمہ تک اپنی کوششیں اسی طرح خدمت کے جذبہ اور سخت محنت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینٹر فیاض جتوئی نے اجلاس میں کہا کہ خا ص طور پر کمشنر کراچی کی قیادت،ڈپٹی کمشنرز کی سخت محنت اور انتظامی رابطہ کی کوششوں اور مانٹرنگ نے مہم کو نتیجہ خیز بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔ کو آرڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں پہلی بار عالمی ادار صحت کی غیر جانبدارانہ رپورٹ LQAS(Lot quality assurance sampling) کے مطابق کار کردگی کی شرح96 فیصد رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اب تک کراچی میں ہونے والی انسداد پولیو کی کوششوں کی سب سے اچھی کار کردگی ہے۔ قبل ازیں کراچی ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی نے اجلاس کو مہم کا تفصیلی جائز ہ پیش کیا ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت جلد از جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے کو شش کر رہی ہے۔امید ہے سب مل کر اسی طر ح کوششیں جاری رکھیں گے تو جلد پاکستان پولیو سے پاک ملک بن جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی انسداد پولیو مہم ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں 19 دسمبر سے شروع کی جائے گی ۔

مہم چھ روز جاری رہے گی،کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ 19 دسمبر سے شروع ہونے والی مہم میں 12 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی ۔اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینٹر فیاض جتوئی، تمام ڈپٹی کمشنرز ، کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائونڈیشن کے صوبائی کو آرڈینٹر احمد علی شیخ،محکمہ صحت کے افسران، ٹائون ہیلتھ افسران سیکورٹی انالسٹ کرنل شاہد محبوب،عالمی ادار ہ صحت، یونیسف،روٹری کلب کے نمائندے اور پولیس ورینجرز کے افسران بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :