مقامی عدالت نے نجی ہوٹل کے مالک سمیت دیگر 4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظورکرلی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) مقامی عدالت نے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل کے مالک سمیت دیگر 4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔جمعرات کوسیشن جج جنوبی کی عدالت میں نجی ہوٹل کے مالکان زبیر الدین سمیت دیگر 4ملزمان مظفر علی ۔ ارشد ۔سعد احمد اور جاوید کی جانب سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہوٹل کے مالک سمیت تمام ملزمان کی 2,2لاکھ کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی تھی جبکہ ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کہ انکے موکلان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔وہ پولیس سے تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔بعدازاں سیشن جج جنوبی وکیل صفائی کی استدعا پر ہوٹل مالک سمیت دیگر 4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :