خیبرپختونخوا کے ہائی اورسیکنڈری کولوں میں انٹرایکٹیووائٹ بورڈمتعارف

بدھ 14 دسمبر 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے ہائی اورسیکنڈری اسکولوں میں انٹرایکٹیووائٹ بورڈمتعارف کرادیے گئے ہیں جس سے کلاسوں میں ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچر دیے جائیں گے ابتدائی طور پرپشاورکے ہائی اورسیکنڈری اسکولوں میں سو اسکولوں میں انٹرایکٹیووائٹ بورڈ متعارف کیے گئے ہیں جس سے بعد میں وسعت دے کر پورے صوبے کے ایک ہزار اسکولوں میں نصب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک بورڈ کی قیمت چھ سے بارہ لاکھ روپے تک ہے جو سولر سسٹم پرچلیں گے۔ نئے سسٹم سے کلاس میں کسی بھی جگہ سے ایکسپرٹ لیکچر دے سکے گا۔

متعلقہ عنوان :