پشاور پولیس کی کارروائی، جعلی ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پشاور پولیس نے کاروائی کرکے جعلی ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میںملوث ہیں۔کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق گرفتارملزماں خود کوایف آئی ایاہلکارظاہرکرکے گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتیاں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزماں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب اینٹی کار لیفٹنگ سیل نے دو ماہ میں کاروائیوں کے دوران 13 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لین،ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس پی کینٹ کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود سے تین موبایل سنیچر،تین موٹرسایکل سنیچر اور خاتون سمیت دو چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :