پشاور،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردوں اور تنظیموں کی نئی فہرست تیار کرلی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور انکی تنظیموں کی نئی فہرست تیار کرلی ۔ فہرست میں چار سو باون دہشت گرد وں کے نام شامل ہیں۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کوچار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پہلی کیٹیگری میں سب سے زیادہ مطلوب 75کمانڈروں کو رکھا گیاہے۔

دوسری کیٹیگری میں 45دہشت گرد کے نام ہیں۔ 83دہشت گردوں کو تیسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ چوتھی کیٹگری میں 249مطلوب افراد کے نام شامل ہیں ۔ فہرست کیمطابق خیبرپختونخوا میں نو کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں جن میں سے چار افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے۔ کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں کے سرکی قیمت دو کروڑ روپے مقرر ہے ۔ دیگر دہشت گردوں کے سر کی قیمت اسی لاکھ سے پانچ لاکھ تک ہے۔

متعلقہ عنوان :