سوزی بیٹس آئی سی سی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز جیتنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

بدھ 14 دسمبر 2016 16:18

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز جیت لئے، وہ دونوں ایوارڈز جیتنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ بیٹس نے اس سے قبل 2013ء میں ون ڈے کی بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم انہوں نے پہلی بار ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 14 ستمبر 2015ء سے 20 ستمبر 2016ء کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کھلاڑی کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس دونوں فارمیٹس میں حریف بلے بازوں پر چھائی رہیں، انہوں نے اس دوران ون ڈے میچز میں 472 رنز جبکہ ٹی ٹونٹی میں 429 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :