جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، تھیونس پہلی بار سکواڈ میں شامل، پارنیل کی بھی واپسی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:16

جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، تھیونس ..

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی مینز ٹیم کا اعلان کر دیا، ان کیپڈ مڈل آرڈر بلے باز تھیونس ڈی برائون اور ویان پارنیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، پروٹیز کو سیریز کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیل سٹین، مورنے مورکل اور ریلی روسو کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، چاروں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز کے مستعفی ہونے کے بعد فاف ڈوپلیسی پہلی بار مستقل ٹیسٹ کپتان کے طور پر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے پورٹ الز بتھ میں شروع ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، ٹیمباباووما، سٹیفن کک، تھیونس ڈی برائون، کونٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، ڈین ایلگر، کیشو مہاراج، ویان پارنیل، ورنن فلینڈر اور کاگیسوربادا پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :