مسلم کانفرنس اسلاف کے مشن کو لے کر منزل کی جانب روادواں ہے‘18دسمبر کو چوہدری غلام عباسؒ کی برسی کو بھرپور انداز میں منائیں گے ‘جو مشن چوہدری غلام عباس ؒاور ان کے ساتھیوں نے شروع کیا مسلم کانفرنسی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے

مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر سٹی میرپور وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکوراحمد مغل کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنے اسلاف کے مشن کو لے کر منزل کی جانب روادواں ہی18دسمبر کو چوہدری غلام عباسؒ کی برسی کو بھرپور انداز میں منائیں گے جو مشن قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒاور ان کے ساتھیوں نے شروع کیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے بانی رہنما رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سچے ساتھی تھے ۔

انہوں نے تحریک آزادی کشمیر اور مسلمانوں کے تشخص کو اجاگرنے کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے چوہدری غلام عباس مرحوم کی برسی پورے عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں مسلم کانفرنس کارکنان اپنے عظیم قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کریں گے ۔مسلم کانفرنس کشمیری مسلمانوں کے باوقار اور محفوظ مستقبل کی علامتی جماعت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سنیئر نائب صدر سٹی میرپور وسابق چیئر مین زکوة کمیٹی شکوراحمد مغل نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری غلام عباسؒ وہ عظیم رہنما اور نڈر اور بہادر شخصیت تھی جنہوں نے ڈوگرہ راج میں بھی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کی مسلم کانفرنس کے کارکن صدر جماعت سردار عتیق احمد کی رہنمائی اور سرپرستی میں چوہدری غلام عباسؒ کے مشن کو جاری رکھاجائے گا کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق مسلم کانفرنس کا بنیادی نظریہ ہے ۔

شکور احمدمغل نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس برطانیہ اور دیگر جماعت کے اندر ایک مضبوط و منظم نظریاتی اور سیای قوت بن چکی ہے قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کے بعد ان کے مخلص ساتھی و جانشین بزرگ کشمیری راہنما سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خانؒ نے بھی اپنی ساری زندگی مسلمانان کشمیر اور برصغیر کے مسلمانوں کی سر بلندی کے لیے وقف کیے رکھی تھی اور آج اسی مشن کو لے کر آج ریاست جموں وکشمیر کے عوام نوجوان قائد صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جماعت کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ دور میںمسلم کانفرنس کا رکنان کے لیے قائد کشمیر کے نظریات و افکار سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔