ضلعی تنظیم ہی ملازمین غیر جریدہ کی نمائندہ تنظیم ہے ‘ملازمین صدر خواجہ لیاقت علی اور ضلعی تنظیم کیساتھ مکمل طورپر متحد و منظم ہیں ‘ان کی قیادت میں ملازمین کے حقوق کی جنگ اور مسائل کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے

تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری شاہد سلہریا کا بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری شاہد سلہریا نے ایک بیان میں کہاہے کہ ضلعی تنظیم ہی ملازمین غیر جریدہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور ملازمین صدر خواجہ لیاقت علی اور ضلعی تنظیم کیساتھ مکمل طورپر متحد و منظم ہیں اور ان کی قیادت میں ملازمین کے حقوق کی جنگ اور مسائل کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ملازمین کے اتحاد کو کسی بھی صورت بکھرنے نہیں دینگے ملازمین نے جس اعتماد کا اظہار کر رکھا ہے اس پر ہر صورت میں پورا اترا جائیگا ، چور دوازے سے داخل ہونے والے ہوش کے ناخن لیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ جنرل سیکرٹری تنظیم غیرجریدہ شاہد حسین سلہریا نے کہا کہ ضلعی تنظیم کو مرکزی اور دوسری تنظیموں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ہم دوسرے گروپ کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ملازمین کا شیراز نہ بکھریں بلکہ ایک متحدہ پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر ملازمین کی خدمت کریںاور اس تنظیم کو ایک ہی رہنے دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کا آپس میں اکھٹا ہونا ہماری فتح ہے ۔ اس تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کاکارنامہ ہے کہ آج ملازمین کو اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل مل رہا ہے ۔ یہ نام نہاد مفاد پرست ٹولہ اس وقت کہا تھا جب ملازمین غیر جریدہ ہڑتال پر تھے اس وقت یہ دوسرے ملازمین کو منع کر رہے تھے کہ ہڑتال میں شامل نہ ہوں لیکن موجودہ قیات نے کسی بھی قسم کا کمپرئومائز نہیں کیا ۔

انہوںنے کہا کہ سولہ رازہ ہڑتال جاری رکھی اور جب تمام ملازمین کو اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل مل گیا اسکے بعد ہڑتال ختم کی گئی ۔ ملازمین غیرجریدہ ضلع میرپور کو معلوم ہے کہ ہمارے ساتھ کون مخلص ہے اور کون مخالف ہے تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور ملازمین کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ ہم نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ ہم ملازمین پر کوئی سمجھوتہ بازی نہیں کرینگے اور نہ کسی کو کرنے دینگے ۔