وزیراعظم آزادکشمیر کے مالی امداد کا اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا‘( ن) لیگی حکومت کی متاثرین کیلئے امداد کا اعلان پرتا حال عمل درآمد نہ ہو سکا ‘متاثرین کنٹرول لائن بے یار ومددگار ،سخت سردی میں پتھروں کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں

تحریک انصاف آزادکشمیر میرپور ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن طاہر کریم ملک کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) متاثرین کنٹرول لائن بے یار ومددگار ،سخت سردی میں پتھروں کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور وزیراعظم آزادکشمیر کے مالی امداد کا اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا ن لیگ کی حکومت کی طرف سے متاثرین کے لیے جو مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا اس پر تا حال عمل درآمد نہ ہو سکا متاثرین کنٹرول لائن کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آزاد حکومت متاثرین کنٹرو ل لائن کی فوری مدد کرے ورنہ سخت احتجاج کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزادکشمیر میرپور ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن طاہر کریم ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر کے متاثرین کنٹرول لائن کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے راجہ فاروق حیدر کے اعلانات بھی صرف باتوں تک محدود ہو کر رہ گئے وزیراعظم نے آٹے پر 150روپے فی من سبسڈی کا جو اعلان کیا تھا اس پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ہے متاثرین کنٹرول لائن کو تنہا چھور کر مسلم لیگ ن نے نا انصافی کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تتہ پانی اور گوی کی آبادیاں جو کہ LOCکے نزدیک ہیں اس پیکج سے مستفید ہو سکتی تھیں تاہم ابھی تک اس اعلانات پر بھی عمل نہ ہو سکا ہے حکومت آزادکشمیر کی بے حسی پر عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی کام صرف اعلانات کی حد تک محدود ہیں اگر وزیراعظم نے اپنی باتوں پر عمل درآمد نہ کروایا تو ہم لوگ اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آئیں گے اور شدید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :