پولیو کے خاتمہ کیلئے سب کو رول ادا کرنا ہو گا ‘والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری کا انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلے سب کو ملکر اپنا رول ادا کرنا ہو گا والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ذرہ سی غفلت عمر بھر کے لیے پرشانی کا باعث بن جاتی ہے اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کی جائیگی اگر کسی ٹیم کے ورکر نے پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت سے کام لیا تو اس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر اصغر علی چوہدری نے مختلف سنٹروں میں پولیو میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وہ اپنا کام فرض سمجھ کر ادا کریں گئی اگر کسی ملازم نے پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت برتی تو وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائیگا ہمارے لیے تمام لوگ قابل احترام ہیں جو لوگ اپنے پیشہ سے مخلص ہو کر کام کرتے ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ذرہ سی غفلت عمر بھر کے لیے پرشانی کا باعث بن جاتی ہے

متعلقہ عنوان :