کشمیری عوام اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی استحکام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں ‘پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے جاری آپریشن کے اثرات عوام پر آشکار ہورہے ہیں ‘نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ‘پیر سید علی رضا بخاری

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ممبر اسمبلی وسجادہ نشین دربار عالیہ بساں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صد ر پیر سید علی رضا بخاری نے مسلم لیگ(ن) حلقہ 6کے راہنما اظہر کیانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیری عوام اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی استحکام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جس کے اثرات عوام پر آشکار ہورہے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ‘امت مسلمہ کی امیدوں اور آرزئوں کا محور ومرکز پاکستان ہے ایٹمی پاکستان ہی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالمی طاقتوں میں توازن کا ضامن ہے انہوں نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان نے سیاسی، سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی ہے جس ہم اہلیان کشمیر کی جانب سے اہلیان پاکستان اور پاکستان کی جملہ سیاسی ،مذہبی،جماعتوں اور بالخصوص موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی پذایرائی دلوانے کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات پرسلام تحسین پیش کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو مظلوم نہیں بنا سکتا کشمیری اورپاکستانی عوام بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہے مودی سرکار نے بھارت کے اندرجو ظلم ستم روارکھا ہے وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ہے میلادالنبی ؐ کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے بھارت نے اپنا چہرہ بے نقاب کردیا ہے وہ وقت دور نہیں کہ یہ میلاد ریلی انشاء اللہ سرینگر جائے گئی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ آزادی کے ساتھ میلادالنبی ؐ کا جلوس وخوشیاں منائیں گئے آقادوعالم ؐ کی زندگی پرعمل پیرا ہوکر دنیا کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے آقادوعالم کی خوشیاں منانا صحابہ وانبیاء کی سنت ہے میلادالنبی منانے کا مقصد آقادوجہاں سے اپنی محبت کا اظہارکرنا ہے آج امت مسلمہ اسی وجہ سے انتشار کا شکار ہے کہ آقادعالم کی تعلیمات کو ہم نے چھوڑ دیا نیشن ایکشن پلان،اورآپریشن ضرب عضب پر کی کامیابی پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائینٹ بن چکا ہے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بدترین ریاستی تشدد اور تاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے موبوضہ وادی میں بھارت سرکار کی جانب سے تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کیا گیا ہے بھارتی مقبوضہ وادی میں سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اس قدر انسانیت سوز ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر انہیں ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :