معروف بزنس مین سیدسجادکاظمی کی جموں کشمیر پی پی پی آزادکشمیر کے سربراہ سردارخالد ابراہیم سے تفصیلی ملاقات

بھارت اوچھے ہتھکنڈوںپر اتر آیا ‘مقبوضہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہا دی ہیں ‘معصوم بچوں پر جانوروں پر استعمال ہونے والی بیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے ‘مستقبل کے معمار بچپن میں ہی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہورہے ہیں ‘ خالد ابراہیم

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) معروف بزنس مین سیدسجادکاظمی کی جموں کشمیر پی پی پی آزادکشمیر کے سربراہ سردارخالد ابراہیم سے تفصیلی ملاقات موجودہ صورت حال پر گفتگو ہوئی معروف بزنس مین سیدسجاد کاظمی نے سربراہ جموں کشمیر پی پی سردارؒخالدابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوںپر اتر آیا ہے مقبوضہ کشمیر میں اس نے خون کی ندیاں بہا دی ہیں معصوم بچوں پر جانوروں پر استعمال ہونے والی بیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے مستقبل کے معمار بچپن میں ہی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہورہے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے عالمی برادری کو اب خواب خرگوش سے جاگ کر اس معاملے پر نوٹس لینا ہوگا بھارت کی جانب سے جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے نیلم میںمعصوم نہتے مسافروں پر بس پر حملہ افوس ناک عمل ہے اس وقت عالمی ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :