کراچی‘ احتساب عدالت کا سابق ڈی ڈی او کے ڈی اے شاکر عرف لنگڑا کو 24دسمبر تک جیل بھیجنے کا حکم

بدھ 14 دسمبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) احتساب عدالت کراچی نے سابق ڈی ڈی او کے ڈی اے اور چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر عرف لنگڑا کو 24دسمبر تک جیل بھیجنے اور نیب کے تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پرملزم کے خلاف ضمنی چلان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کوکراچی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر عرف لنگڑا کو پیش کیا گیا۔

عدالت میں نیب کی جانب سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ڈے اے میں ڈی ڈی او کی پوسٹ پر تھا۔ ملزم نے کے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران کے ساتھ مل کر سرجانی ٹاون میں بڑے پیمانے پر چائنہ کٹنگ کی۔ ملزم نے چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے زریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ریفرنس میں شاکر عرف لنگڑا سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم شاکر عرف لنگڑا کو 24 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف ضمنی چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے ملزم شاکر عرف لنگڑا کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ملزم شاکر عرف لنگڑا اور چنوں ماموں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ جبکہ دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :