پاکستانی ٹیم گزشتہ 21 برس سے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے سے محروم

بدھ 14 دسمبر 2016 16:10

پاکستانی ٹیم گزشتہ 21 برس سے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے سے محروم

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم گزشتہ 21 برس سے آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے سے محروم ہے، گرین شرٹس نے آخری بار 1995ء میں کینگروز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں زیر کیا تھا جب پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آسٹریلوی سرزمین پر مجموعی طور پر 10 ٹیسٹ کھیلے گئے اور تمام میں کینگروز ٹیم فتح یاب رہی۔