آسٹریلوی ٹیم ہوم ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ 52 برس سے پاکستان کیخلاف ناقابل شکست، 8 میں فتحیاب،3ڈرا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:09

آسٹریلوی ٹیم ہوم ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ 52 برس سے پاکستان کیخلاف ناقابل ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم ہوم ٹیسٹ سیریز میں گزشتہ 52 برس سے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ کینگروز نے کل 11 سیریز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین سیریز ڈرا رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1956ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 22 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں جن میں کینگروز حاوی رہی اور اس نے 11 سیریز جیتیں جبکہ پاکستان کے ہاتھ 6 سیریز آئیں اور 5 ڈرا ہوئیں لیکن گرین شرٹس گزشتہ 52 برسوں سے آسٹریلوی سرزمین پر میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی، پاکستان نے 1964-65ء سے 2009-10ء تک مجموعی طور پر آسٹریلیا کے 11 دورے کئے، 11 سیریز میں سے کینگروز ٹیم 8 میں فتح یاب رہی جبکہ تین سیریز برابری پر ختم ہوئیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان قریباً سات برس دوری کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج جمعرات سے ہو رہا ہے اور پاکستانی ٹیم اس بار تاریخ رقم کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :