نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، اے ڈی خواجہ

سی پیک منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہیں سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کومحفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ،آئی جی سندھ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لئے سابق فوجی اہلکاروں کے دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کوکراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹرینگ سینٹر میں ایلیٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہاکہ خطے کی ترقی کے لئے سی پیک منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہیں سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کومحفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں 1100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے شامل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس میں ہونے والی بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں۔اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ایلیٹ کورس کے 31ویں اور اگلیٹ کورس کے 33ویں ویں بیج کے پاس آئوٹ ہونے والے میں 707 اہلکاروں سمیت آرمی ریکروٹ کورس کے 384جوانوں نے حصہ لیا