شہدائے حق کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر ہی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے۔ آصف قاضی سینٹرل آرگنائزر

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، ونڈسر، کیلگری،ایڈمنٹن، اور مونٹریال میں یوم شہدائے حق انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:07

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام’’یوم شہدائے حق‘‘انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے چیپٹرز ٹورنٹو، ونڈسر، کیلگری، ایڈمنٹن و ٹورنٹو میں قرآن خوانی ، حمد و ثنا، نعت خوانی و فاتح خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ان مواقعوں پر شہدائے حق کے درجات کی بلندی، قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی ، اور تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اورقائد الطاف حسین سے ہر حال میں وفادار رہنے اور تحریک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردینے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا۔

ان مواقعوں پر اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے حق کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا پرجوش اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو کے مرکزی اجتماع سے گفتگو کرتے ہویے ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے حاضرین کی انتہائی خراب موسم کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں شرکت کو تحریک کی کامیابی کے لییانتہائی اہم قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جو تمام تر ریاستی مظالم و ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود ایم کیو ایم کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔اپنی گفتگو میں انہوں نے شہدائے حق کی قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے نظریہ حق پرستی سے والہانہ محبت ، تحریک کے لیے سب سے قیمتی شئے جان تک قربان کردینے کے جذبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہی حق پرست اور مفاد پرست میں فرق ہے، حق پرست جان قربان کر دیتا ہے وہ نہ ہی راہ فرار اختیار کرتا ہے اور نہ ہی آسانی و عیش و عشرت کے لیے پوری قوم کے مفاد کا سورا کرتا ہیاس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا " آئی ٹی ٹیم " کی تیار کردہ ڈاکومنٹری " شہدائے حق" کو حاضرین نے بہت پسند کیا - اس ڈاکومنٹری کے اختتام پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور اس موقع پر قائد تحریک الطاف حسین اور " شہدائے حق" سے حاضرین کی جذباتی وابستگی ان کی آنکھوں سے نمایاں تھی

متعلقہ عنوان :