علاقائی امور سے متعلق پاک روس مشاورتی اجلاس

اقتصادی تعاون اور دو طرفہ رابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبے،علاقائی معاملات زیر بحث لائے گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) علاقائی امور سے متعلق پاکستان اورروس کا پہلا مشاورتی اجلاس بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوا۔روسی وزارت برائے خارجہ امور میں نو آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ ڈیسک کے سربراہ الیگزینڈر وی سٹرنک نے اجلاس میں اپنے ملک جبکہ وزارت خارجہ امور میں ڈائریکٹر جنرل(مغربی ایشیائ) احمد حسین دایو نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورتی اجلاس کے دوران اقتصادی تعاون اور دو طرفہ رابطے سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبے اور تمام علاقائی معاملات زیر بحث لائے گئے۔دونوں فریقوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے مابین مشاورتی اجلاس کا اگلا مرحلہ آئندہ سال ماسکو میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :