ڈسکہ: شادی کی تقریب میں پیسے لوٹنے پر سکیورٹی گارڈ نے بندوق مار کر بچے کی جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 14:07

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) :ڈسکہ کے ایک شادی ہال میں تقریب میں پیسے لوٹنے پر وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے بندوق کا بٹ مار کر بچے کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق 9 سالہ دانش بارات میں پیسے لوٹ رہا تھا کہ سکیورٹی گارڈ نے اسے ہٹانے کے لیے اپنی بندوق کا بٹ مارا جس پر بچے کی جان نکل گئی۔

(جاری ہے)

9 سالہ دانش اسکول سے واپسی پر ایک شادی ہال کے باہر کھڑا ہو گیا، بارات میں پیسے لُٹائے گئے تو دانش نے بھی دوسرے بچوں کے ساتھ پیسے لُوٹنا شروع کر دئے ۔

سکیورٹی گارڈ کو غصہ آیا تو اس نے بندوق دانش کے سر پر دے ماری جس سے اُسے گہرا زخم آیا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔ سکیورٹی گارڈ صفدر واقعہ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد تو اکٹھے کر لیے لیکن تاحال دانش کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہ کیا ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :