لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے مابین تلخ کلامی ہوگئی

بدھ 14 دسمبر 2016 13:51

لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے مابین تلخ کلامی ہوگئی

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے مابین تلخ کلامی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ،معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچنے سے پہلے ہی وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا جس کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھجوادیا۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ معمولی واقعہ تھا ، کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔