یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ پری کوارٹرفائنل مرحلے میں بارسلونا کا مقابلہ پی ایس جی ، بائرن کا مقابلہ آرسنل سے ہو گا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:52

یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ پری کوارٹرفائنل مرحلے میں بارسلونا کا مقابلہ ..

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا پری کوارٹرفائنل کا مرحلہ آئندہ سال فروری میں شروع ہوگا۔ بارسلونا کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمنی جبکہ بائرن میونخ کا مقابلہ آرسنل سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈراز کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹرفائنلز کے فرسٹ لیگ میچز آئندہ برس 14، 15 21 اور 22 فروری جبکہ سیکنڈ لیگ میچز 7، 8، 14 اور 15 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپئنز لیگ کی دفاعی چیمپئنز ریال میڈرڈ کی ٹیم اٹالین کلب نیپولی کے مدمقابل ہو گی جبکہ سرے اے چیمپئنز اور 2014-15ء کی رنر اپس جیونٹس کی ٹیم ایف سی پورٹو کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

بارسلونا اور پی ایس جی، بائرن میونخ اور آرسنل، مانچسٹر سٹی اور مناکو، بین فیکا اور بروسیا ڈورٹمونڈ، سیویلا اور لیسٹر سٹی جبکہ بائر لیورکیوسن اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔