آخری ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، ایلسٹرکک

بدھ 14 دسمبر 2016 13:52

آخری ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو ..

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) انگلش ٹیم کے قائد اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ آخری ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، ڈراپ کیچز بھارت کے ہاتھوں چوتھے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنیں۔ چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی، مرلی وجے اور جیانت یاداو کو چانسز ملے تھے، تینوں بلے بازوں نے مواقعوں کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، کوہلی نے شاندار ڈبل سنچری جبکہ وجے اور یاداو نے سنچریاں سکور کی تھیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انگلش قائد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ممبئی ٹیسٹ میں چار فاسٹ بائولرز کو کھیلانے کا فیصلہ غلط تھا، بھارتی سپنرز نے میچ میں 19 وکٹیں لیں، اس کے علاوہ ناقص فیلڈنگ بھی شکست کی ایک وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 کے سکور پر بھارت کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے، ہمارے پاس اس کے خلاف برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا لیکن بدقسمتی سے بائولرز کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بائولنگ کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیم بیٹنگ و فیلڈنگ کے شعبے میں بھی ناکام رہی، اگلے میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھ کر تینوں شعبوں میں بہترین پرفارمنس دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :