کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:45

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کردی ہے کہ آئندہ برس ایشز سیریز میں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ روایتی اور قدیم ترین سیریز کا ایک ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ 2017کی ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا، جو 2دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال کے انٹرنیشنل سیزن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں 23سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔تیسرا ٹیسٹ ٹھیک ایک برس بعد یعنی14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26دسمبر سے میلبورن اور نیو ایئر ٹیسٹ سڈنی میں چار جنوری 2018سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :