پشاور،ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا ،اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیرمذبیح اللہ بہترین اتھلیٹ قرار

بدھ 14 دسمبر 2016 13:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالاکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے والی بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ذبیح اللہ کو بیسٹ اتھلیٹ کا اعزازحاصل کرلیا،جبکہ والی بال ٹورنامنٹکی چمپئن ٹرافی یارحسین والی بال کلب نے جیت لی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی محمد طارق کے مطابق ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالاکے سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں کے گرائونڈزپر جاری ہاکی،کرکٹ،والی بال،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اوراتھلیٹکس کے انٹرکلب مقابلوں میں 2000سے زائد کھلاڑی بیک وقت حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج گوہاٹی کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے اتھلٰٹکس کے 200میٹر کے دوڑ میں ذبیح اللہ نے گولڈ میڈل جیتا،اور محدم عاقل نے سلورمیڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

800میٹر دوڑ میں ذبیح اللہ نے گولڈ اور حارث علی نے سلور میڈل جیتا۔1500میٹر کے ریس میں شہزادعلی نے پہلی اور ذبیح اللہ نے سلورمیڈل ،جبکہ 100میٹر کے دوڑ میں حمزہ نے گولڈ اور عاقل نے سلور میڈل جیت لیا۔

ہائی جمپ میں شفیق الرحمن نے پہلی اور محمد عاطف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔شاٹ پٹ میں ماجد نے گولڈ اور سائل نے سلور میڈل لیا،جیولن تھرومیں محمد عاطف پہلے اور عمرخالد دوسرے نمبر پر رہے۔لانگ جمپ میں طارق عزیزن ے گولڈ اور عتیق الرحمن نے سلور میڈل جیتا،اسی طرح ٹرپل جمپ کے مقابلے میں محمد عتیق نے گولڈ اور سجاد رحمن نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

جبکہ والی بال کے فائنل میچ میں یارحسین والی بال کلب اور ڈاگئی کلبوں کے مابین مقابلہ ہوا،جسمیں دونوں ٹیموں کے مابین میچ کھیل کے اختتام تک برابررہا،تاہم پوئنٹس کے حساب سے یار حسین والی بال کلب کوفاتح قراردیدیاگیا۔ اس موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج گوہاٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس خالدزمان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی محمد طارق مہمانان خصوصی تھے۔ جنہوںنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :